اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے قرار دیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سے پہلے آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا۔ نئی آئینی اسکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح آئینی عدالت کا اختیار ہے۔
جسٹس عامر فاروق کے تحریر کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے وفاقی آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے ۔ آئین اسے شریح کے کسی بھی مقدمہ کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی دیتا ہے۔
فیصلے کے مطابق ستائیسویں ترمیم سے سپریم کورٹ کے آئین کی تشریح اور قانون سازی کے جائزہ کے اختیارات ختم ہو گئے ہیں ۔ جسٹس عامر فاروق نے یہ اہم فیصلہ سیلز ٹیکس کے مقدمہ میں تحریر کیا ہے۔









