بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ عمران خان سے معاملات طے کریں، راجا ناصر عباس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ اور اصلاح کا ہے اس موقع پر انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا ناصرعباس کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنے کے دوران دروازے تالے لگا کر بند کردیئے گئے، جس سے پارلیمنٹ کو بند کرنا اورپارلیمنٹرینزکومحدود کرنا ایک منفی روایت بن رہی ہے اور یہ پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے۔

سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ ہم عمران خان کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، جیل میں انہوں نے قرآن شریف کی تفسیرات اور ترجمے پڑھے ہیں۔

ان پر جعلی مقدمات درج ہیں اور ان سے ملاقاتیں محدود کی گئی ہیں، یہاں تک کہ انہیں ایک اہم انجکشن لگنا ہے، جس کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ ن لیگ عمران خان کے ساتھ معاملات درست کرے اوروعدہ کیا کہ ایسا کرنے پروہ حکومت گرانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کے اس بیان نے سیاسی ماحول میں نیا تجسس پیدا کر دیا ہے اور پارلیمانی مباحثوں میں اہم موڑ کا اشارہ دیا ہے۔