بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایپسٹین فائلز کے بعد سابق برطانوی سفیر پیٹر مینڈلسن گرفتار

برطانوی پولیس نے امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق ایپسٹین فائلز میں سابق برطانوی سفیر برائے امریکا پیٹر مینڈلسن کا نام سامنے آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مینڈلسن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا اور سنہ 2009 اور 2010 کے دوران حساس سرکاری معلومات ایپسٹین کو فراہم کیں، جب وہ برطانیہ کے اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھے۔ ان پر جنسی جرائم کا الزام نہیں ہے، بلکہ غیر قانونی معلومات کے تبادلے اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات شامل ہیں۔
پولیس نے مینڈلسن کو گرفتار کر کے تفتیش کی، تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات اب بھی جاری ہیں تاکہ ان کے اور ایپسٹین کے ممکنہ روابط کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔
یہ گرفتاری اس وقت سامنے آئی جب ایپسٹین فائلز میں کئی نامور شخصیات کے تعلقات بھی منظر عام پر آئے، جن میں سابق پرنس اینڈریو بھی شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے مینڈلسن کو امریکی سفیر مقرر کیا تھا، حالانکہ ان کے ایپسٹین سے روابط کے بارے میں معلومات پہلے سے موجود تھیں۔