بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: سیمی فائنل کا شیڈول اور ممکنہ مقامات میں بڑی تبدیلی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنلز کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے، جس میں شیڈول اور میچ کے ممکنہ مقامات میں تبدیلی کی وضاحت کی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے کہا ہے کہ اگر سری لنکا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے تو وہ بعض مخصوص حالات میں اپنا میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیل سکتا ہے۔
شیڈول کے مطابق: سیمی فائنل 1 کا مقام ٹیموں کی کوالیفکیشن پر منحصر ہوگا۔
اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچتا ہے، تو 4 مارچ کو یہ میچ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اگر پاکستان کوالیفائی نہ کرے اور سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ جائے، تو سری لنکا کا میچ بھی کولمبو میں ہوگا، بشرطیکہ اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ہو۔
اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پاتے تو سیمی فائنل 1 کولکتہ اور سیمی فائنل 2 ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت اگر سیمی فائنل تک پہنچتا ہے، تو یہ میچ ممبئی میں ہوگا، لیکن اگر اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوتا ہے تو میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور پاکستان گروپ 2 میں شامل ہیں، اس لیے دونوں کے درمیان سیمی فائنل ممکن نہیں۔
یہ اعلان نومبر میں جاری شیڈول کی وضاحت کے طور پر سمجھا جا رہا ہے تاکہ ٹیموں اور مداحوں کے لیے سیمی فائنل کے ممکنہ مقامات اور شیڈول کی معلومات واضح ہو جائیں۔