تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تائی پے اور ییلان کاؤنٹی کی ساحلی پٹی میں لوگ لرزش محسوس کر سکے۔ تائیوان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 66.8 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
تائیوان کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ جھٹکے مشرقی تائیوان کے ساحل پر رات 12 بجکر 37 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔ خوش قسمتی سے، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
تائیوان میں 5.6 شدت کا زلزلہ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں








