بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فہد مصطفیٰ کا دلچسپ ردعمل: “عتیقہ اوڈھو 2، 4 سرجریز کروالیں تو میں ہیرو بن جاؤں گا”

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر عتیقہ اوڈھو 2 یا 4 مزید اچھی سرجریز کروالیں تو وہ ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔
اس سے قبل نجی ٹی وی پروگرام میں عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “اب وہ وقت آ گیا ہے کہ انہیں اپنی عمر کی لڑکیوں یعنی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے”۔ فہد مصطفیٰ نے مذاق میں پوچھا چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟” جس پر عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کی کہ مراد عمر کی خواتین ہیں، نہ کہ چھوٹے لڑکے۔
بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو میں اداکار ہمایوں سعید سے کہا: “یہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ اگر ہم دونوں ہی ان کے ساتھ کام کریں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟” انہوں نے مزید کہا کہ “عتیقہ اوڈھو اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن، انشاللہ ہم آپ کے ساتھ ہی کام کریں گے۔”
واضح رہے کہ گزشتہ روز عتیقہ اوڈھو کا مردوں کے بارے میں ایک بیان بھی وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ انسان کو جنس کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منفی رویے صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی بعض اوقات سخت رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ “میرے والد اور بھائی بھی مرد ہیں اور وہ بہترین انسان ہیں، اس لیے ہر مرد کو ایک سا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے۔”