بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاکستان کا سیمی فائنل کا فیصلہ آج انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا تعین آج انگلینڈ کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی ٹیم اور انگلینڈ آج پالیکیلے کے میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد اب سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی فتح ضروری ہے۔
دوسری جانب، انگلینڈ نے سپر ایٹ کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کو شکست دے کر 2 پوائنٹس کے ساتھ جدول کی سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان ایک ایک پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کی آج شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں رسائی کا معاملہ غیر یقینی ہو جائے گا اور ٹیم کو دوسرے میچز کے نتائج پر نظر رکھنی ہوگی۔
یہ میچ نہ صرف سیمی فائنل کی دوڑ کا فیصلہ کرے گا بلکہ ٹیم کے مستقبل کے سفر کا اہم سنگ میل بھی ثابت ہوگا۔