بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بار بار عمرہ کرنے پر تنقید، ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا جواب وائرل

پاکستان کے معروف ٹک ٹاک کریئیٹر کنول آفتاب نے حال ہی میں بار بار عمرہ ادا کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر سوشل میڈیا کے مقبول ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں، جنہیں لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔ یہ دونوں گزشتہ برس مارچ 2025 میں عمرہ کر چکے ہیں اور اب رمضان کے مقدس مہینے میں دوبارہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کسی صارف نے کنول آفتاب سے سوال کیا کہ “آپ کے پاس پیسہ ہے، اسی لیے آپ بار بار عمرہ کرنے جاتے ہیں؟”
اس پر کنول آفتاب نے جواب دیا: لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو اللہ کی طرف سے بلواوا صرف قسمت سے نہیں ملتا بلکہ آپ کے پاس پیسہ ہے، اس لیے آپ بار بار عمرہ کرتے ہیں، لیکن حقیقت مختلف ہے۔ میں نے اپنے سے کہیں زیادہ امیر لوگوں کو دیکھا ہے جو کبھی عمرہ کرنے نہیں آتے۔ ہوسکتا ہے ہمارے پاس اُن جتنا نہ ہو، مگر وہ پھر بھی نہیں آتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسہ اہم ہے، لیکن نیت اور ارادہ ہی انسان کو راستہ دکھاتے ہیں۔
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے کنول آفتاب کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ اصل چیز نیت اور خلوص ہے۔ تاہم، کچھ صارفین نے کہا کہ عمرہ کے لیے مالی استطاعت بھی اہم ہے، خاص طور پر اداکاروں اور انفلوئنسرز کے معاملے میں، کیونکہ ان کی وافر آمدنی انہیں بار بار یہ سفر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جبکہ عام لوگ اکثر ایک عمرہ بھی بمشکل کر پاتے ہیں۔