بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے مصر روانہ

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ سے مصر روانہ ہو گئی ہے۔
ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ نئی ذمہ داری کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور ماضی کو بھول کر پوری توجہ مستقبل پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا، “انشاءاللہ قوم کو اچھی خبر دیں گے”۔
خواجہ جنید نے عوام سے درخواست کی کہ وہ قومی ٹیم کے لیے دعا کریں تاکہ کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
قومی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ دو مارچ کو ملائیشیا اور تیسرا میچ تین مارچ کو آسٹریا کے خلاف ہوگا۔