بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پیچیدہ، دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں جاری

افغانستان میں سیکیورٹی اور سیاسی ماحول بدستور نازک ہے اور دہشت گرد نیٹ ورکس سرگرم ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پر 20 سے 23 ہزار دہشت گرد موجود ہیں، جن میں نصف سے زیادہ غیر ملکی جنگجو شامل ہیں۔ داعش کے تقریباً 3 ہزار اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 5 سے 7 ہزار ارکان افغانستان میں سرگرم ہیں، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔
ٹی ٹی پی کے افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے پاک-افغان تعلقات میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہ افغانستان میں تربیتی مراکز اور نیٹ ورکس قائم کر کے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ القاعدہ کے تربیتی مراکز غزنی، لغمان، کنڑ، ننگرہار، نورستان، پروان اور ارزگان میں موجود ہیں، جبکہ داعش خراسان مشرقی اور شمالی علاقوں میں مضبوط نیٹ ورک چلا رہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یہ صورتحال پورے خطے کے امن اور استحکام پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے۔