بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: روی چندرن ایشون کا پاکستان کو مشورہ، “اگر سنجیدہ ہیں تو فخر زمان کو موقع دیں”

سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے پاکستان کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں ایشون نے کہا کہ اگر پاکستان واقعی ورلڈکپ مہم میں سنجیدہ ہے تو ٹیم مینجمنٹ کو مڈل آرڈر میں فخر زمان کو کھیلانے پر غور کرنا چاہیے۔
ایشون نے وضاحت کی کہ فخر زمان اسپنرز کے خلاف جارحانہ کھیل کے ماہر ہیں اور خاص طور پر عادل رشید اور لیام ڈاسن جیسے باؤلرز کے سامنے کریز سے باہر نکل کر بڑے شاٹس کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درمیانی اوورز میں رنز کی رفتار بڑھانا پاکستان کے لیے اہم ہے اور فخر زمان یہ کردار مؤثر انداز میں نبھا سکتے ہیں۔
انہوں نے نیپال کی مثال دی، جس نے عادل رشید کے خلاف اسی حکمت عملی سے کامیابی حاصل کی، جہاں بلے بازوں نے اسکوائر باؤنڈریز کی طرف کھیل کر اسپنرز پر دباؤ ڈالا۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دیگر ٹیمیں بھی اس حکمت عملی سے سیکھ سکتی ہیں، کیونکہ اگر بلے باز وکٹ کے دونوں جانب اسکوائر شاٹس کھیلیں تو مخالف کپتان فیلڈرز کو اندر بلا کر باؤنڈری پر مجبور ہوتا ہے، جس سے بلے باز کے لیے بڑے شاٹس کھیلنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔
ایشون کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو بھی اسی حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ مڈل اوورز میں رنز کی رفتار برقرار رکھی جا سکے۔