بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شکارپور: پولیس کا ڈرون حملہ، ایک ڈاکو ہلاک اور خاتون زخمی

شکارپور کے کچے علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی تحصیل لکھی غلام شاہ کے گوٹھ سلطان کمالانی جتوئی میں انجام دی گئی۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف کمالانی جتوئی کے نام سے ہوئی، جو مبینہ طور پر بدنام زمانہ ڈاکو شہزادہ کمالانی جتوئی کے بھائی تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ عرصے میں شہید ہونے والے اہلکار صغیر سنجرانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن کا حصہ تھی۔
ڈرون حملے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون مبینہ طور پر ملزم کی والدہ ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن بھی جاری رکھا ہوا ہے تاکہ دیگر ملوث افراد کو گرفتار کیا جا سکے اور مقامی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔