سوشل میڈیا پر پاکستانی انفلوئنسر اور ڈاکٹر نبیہا علی کی شادی کے بعد تعلقات سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہو گیا ہے، جس میں ان کے شوہر حارث کھوکھر نے مشکوک فطرت کا ذکر کیا ہے۔
ڈاکٹر نبیہا نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی، اور نکاح سے لے کر ولیمہ تک تقریب کی تفصیلات میڈیا میں بھرپور کوریج حاصل کیں۔ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کئی پروگرامز میں ایک ساتھ دکھائی دیے، لیکن تعلقات خوشگوار نہ رہ سکے اور وہ علیحدہ زندگی گزارنے لگے۔
میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں ڈاکٹر نبیہا نے شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات پر کھل کر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران میزبان بھی کئی بار جذباتی اور آبدیدہ ہو گئیں، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔
ڈاکٹر نبیہا کا الزام ہے کہ حارث اور ان کے اہل خانہ نے انہیں ذہنی اذیت دی اور گھر سے نکال دیا، جبکہ حارث کھوکھر نے تمام دعووں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ نبیہا خود اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبیہا کی طبیعت میں شک کرنے کی عادت زیادہ ہے اور وہ اکثر یہ سمجھتی ہیں کہ حارث کسی اور کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ علیحدگی اختیار کر گئی ہیں۔
بعد ازاں ولیمہ کے صرف دو ماہ بعد ریکارڈ کیا گیا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں حارث کھوکھر نے واضح کیا کہ نبیہا علی خان کی سب سے بڑی کمی یہ ہے کہ وہ حد سے زیادہ شک کرنے والی ہیں اور ان پر باہر تعلق رکھنے کا شبہ کرتی ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا علی کے شوہر پر شک کا الزام، پرانا کلپ وائرل








