بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں نجی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین سال میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں داخل ہوئی ہیں۔
ایس ای سی پی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نجی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت تقریباً 40.7 ارب روپے ہے، اور 61 غیر ملکی کمپنیوں نے شیئرز کی ٹرانزیکشنز میں حصہ لیا۔
مزید براں، 29 غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے شیئرز دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو منتقل کیے، جبکہ متعدد دیگر غیر ملکی شراکت داری کے معاہدے زیر غور ہیں۔
پاکستان میں فعال غیر ملکی کمپنیوں کی کل تعداد اس وقت 1,157 ہے، جو ملکی نجی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔