وینیزویلا نے امریکی حکام سے صدر نیکولس مادورو اور ان کی جماعت کے کارکنان کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وینیزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گل نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکا نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
ایوان گل نے امریکی کارروائی کو ایک ’سیاسی آپریشن‘ قرار دیا اور بتایا کہ 3 جنوری کو امریکی فورسز کی مداخلت میں سیکڑوں شہری جاں بحق ہوئے جبکہ مادورو کو زبردستی گرفتار کیا گیا، حالانکہ وہ وینیزویلا کے آئینی صدر ہیں۔
واضح رہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ نیویارک میں منشیات اسمگلنگ اور دیگر الزامات کے تحت امریکی عدالت میں مقدمے کے منتظر ہیں۔
وینیزویلا کا امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ








