بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی: نورین نیازی زیرِ تعمیر سیوریج لائن کراس کرتے ہوئے زخمی

راولپنڈی کے علاقے داہگل ناکے پر پیش آنے والے ایک واقعے میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی زیرِ تعمیر سیوریج لائن عبور کرتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق وہ سڑک پر جاری تعمیراتی کام کے باعث بنائے گئے عارضی راستے سے گزر رہی تھیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گہرے نالے میں جا گریں۔
واقعے کے نتیجے میں نورین نیازی کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر انہیں نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ موجود ایک اور خاتون بھی پھسل کر گر گئیں اور زخمی ہوئیں۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
یہ واقعہ علاقے میں جاری تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات پر سوال بھی اٹھا رہا ہے، جبکہ مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ تعمیر مقامات پر حفاظتی انتظامات کو مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔