عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے باعث خریداروں کو ایک بار پھر مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 172 ڈالر تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آئے۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 192 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 286 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 165 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 961 روپے تک پہنچ گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے اس کی جانب رجوع کر رہے ہیں۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی برقرار، آج بھی ہزاروں روپے اضافہ








