بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی کے دوسرے چیک اپ کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دوسرے چیک اپ سے متعلق ہمیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، حکومت نے تاریخ کا ذکر کیا تھا لیکن یہ نہیں پتہ تھا رات کو اس طرح آئیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات مجھے اطلاع کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا طبی معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس جیل لایا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کا شکریہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کے بعد ہمیں مطلع کردیا، بانی پی ٹی آئی کا علاج فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل میں کروایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیشہ لوگوں سے کہتا ہوں آواز ضرور اٹھائیں لیکن زبان نہ چلائیں، میں زبان چلانے کے خلاف ہوں، تمام فریقین کو لحاظ کرنا چاہیے تاکہ ملک آگے چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج اور ملاقات میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان نے مجھے استعفی دینے اور خود پارٹی چیئرپرسن بننے کا کبھی نہیں کہا۔

یہ بھی پڑھیے
سیاسی اختلاف کو نفرت میں مت بدلیں: بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر ’’عمران خان رہائی فورس‘‘ کی تشکیل روکنے کیلئے میدان میں آگئے
علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ دہشت گردی ختم ہو، دہشت گردوں کے ٹھکانے جہاں کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے کا پاکستان کو حق ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم کوئی غیرقانونی و آئینی قدم نہیں اٹھائیں گے، ہم سیاسی جماعت ہیں سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم مسلح جدوجہد اور ملیشیا رکھنے پر یقین نہیں رکھتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فورس کے کیا خد و خال ہوں گے، اس پر پارٹی میں غور ہو گا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے، ہماری کوشش تو ہے کہ ایک ٹیبل پر بیٹھ جائیں دوسرے لوگ نہیں آئے۔