بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امدادی تقریب میں مسلمان خواتین کو انکار، بھارت میں اسلاموفوبیا بڑھنے کا خدشہ

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان میں ایک امدادی پروگرام کے دوران چند مسلمان خواتین کو مبینہ طور پر امدادی سامان دینے سے روک دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی کے مقامی رہنما سکبھیر سنگھ ایک تقسیمِ کمبل پروگرام میں شریک تھے۔ متاثرہ خواتین نے دعویٰ کیا کہ جب منتظمین کو ان کے مسلمان ہونے کا علم ہوا تو انہیں امدادی فہرست سے الگ کر دیا گیا۔
اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہنما نے مبینہ طور پر کہا کہ “جو لوگ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہیں، انہیں امدادی سامان لینے کا حق نہیں۔”
واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور مقامی حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔ بعض ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور نفرت انگیز رویے تشویش کا باعث ہیں۔
تاہم اس معاملے پر متعلقہ رہنما یا حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ایسے واقعات ملک میں سماجی ہم آہنگی کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان شفاف تحقیقات اور مساوی سلوک کا مطالبہ کر رہے ہیں۔