بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کو خیبر پختونخوا سے ملانے والا پل عارضی طور پر بند، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دریا خان پل کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر انتہائی ضروری ہو تو اپنا شناختی کارڈ، موٹر سائیکل یا گاڑی کے تمام کاغذات ساتھ رکھیں۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس دوران کسی بھی غیر ضروری بحث یا جھگڑے سے گریز کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسی پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ علاقے میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے۔