بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوجر خان کے علاقہ میں 12 سالہ بچے سے مسجد میں زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی وائرل کردی

تھانہ گوجر خان کے علاقے میں 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مدع مقدمہ کا کہنا ہے کہ اس کا 12 سالہ بیٹا گاؤں کے مدرسہ میں زیر تعلیم ہے، جب وہ گاؤں کی مسجد میں نماز پڑھنے گیا اور بلائی منزل پر آذان دیکر فارغ ہوا کہ تاک میں بیٹھے ابراہیم یاسین نے اسے دبوچ لیا۔
ملزم نے بیٹے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتا رہا، بعدازاں ملزم تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بچے کو ویڈیو دیکھا کر بلیک میل کرتے رہےکہا کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردیں گے۔ بیٹا گھبرایا ہوا تھا اور پوچھنے پر بھی کچھ نہ بتایا۔
ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی جس پر معلوم ہوا کہ بیٹے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر بچے نے بھی سب کچھ بتا دیا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ مبینہ زیادتی کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔