اداکارہ فضا علی کے رمضان پروگرام کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے پروگرام کو ’اسکرپٹڈ‘ قرار دے دیا۔
وائرل ہونے والی آڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ فضا علی کے رمضان شو کی ہے، جس میں ڈاکٹر نبیہا علی نے شرکت کی تھی۔ آڈیو میں پروگرام کی گفتگو بظاہر رواں دکھائی دے رہی ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسے منصوبہ بند اور تیار شدہ قرار دیا۔
آڈیو میں فضا علی کہتی ہیں: “ہنٹ مجھے بولنے نہیں دے رہے اور مسلسل آگے آرہے ہیں، تاہم آج کی یہ بھی وائرل ہی نکلی۔” وہ مزید کہتی ہیں کہ “ماں کا موضوع بہت جلدی رکھ دیا گیا۔” اس دوران ایک مرد کی آواز سنائی دیتی ہے: “ابا والا کر لیں پہلے پھر؟” جس پر فضا علی نے جواب دیا کہ نہیں، ماں کا موضوع بہت رونق والا ہوتا ہے۔
وائرل آڈیو میں پروگرام میں موجود ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں: “فضا علی کہہ رہی ہے آپ پکڑیں ڈاکٹر صاحب”، اور ایک اور آواز آتی ہے: “آئیڈیا اچھا تھا یا نہیں؟” جس پر فضا علی نے جواب دیا: “ہاں، اچھا آئیڈیا تھا، اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ نبیہا سے کل ان کی پہلی ملاقات تھی اور وہ یہ نہیں جانتے تھے۔”
واضح رہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی۔ نکاح سے لے کر ولیمہ تک ہر تقریب کی میڈیا میں بھرپور کوریج ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار نہ رہے اور وہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا نے پروگرام میں اپنے شوہر کے ساتھ پیدا ہونے والے اختلافات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کی شادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، لیکن حالات ایسے ہیں کہ بات طلاق تک جا سکتی ہے۔
پروگرام کے دوران فضا علی جذباتی ہو گئی اور کئی مواقع پر آبدیدہ بھی ہوئیں۔ ان کے جذباتی انداز اور گفتگو نے سوشل میڈیا پر بحث اور تنازع کو جنم دیا۔ کچھ صارفین نے اسے ’پلانٹڈ‘ قرار دیا، جبکہ بعض نے اوور ایکٹنگ کہا۔
بعد میں حقیقت سامنے آئی کہ پروگرام میں ہونے والی گفتگو اصل میں اسکرپٹڈ تھی، اور سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو نے پروگرام کی تیاری اور منصوبہ بندی کو اجاگر کر دیا۔
فضا علی کا رمضان پروگرام ’اسکرپٹڈ‘ نکلا، ڈاکٹر نبیہا کے ساتھ مبینہ آڈیو وائرل








