بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم

بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک 541 چھکے لگائے جا چکے ہیں، جو کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس سے قبل 2024 کے ایڈیشن میں 517 چھکے لگے تھے، 2021 میں 405، 2022 میں 331 اور 2016 کے ایڈیشن میں بھارتی میدانوں پر بیٹرز نے 314 چھکے لگائے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر ایٹ مرحلے کے جاری رہنے اور بعد میں سیمی فائنلز اور فائنل کے انعقاد کے ساتھ چھکوں کی تعداد میں مزید اضافہ ممکن ہے، جو اس ایڈیشن کو چھکوں کے لحاظ سے سب سے یادگار بنا سکتا ہے۔