وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہائی کورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا۔
پولیس نے وزیراعلیٰ کی روانگی کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون لے کر ویڈیو ڈیلیٹ کروائی، اور بعد ازاں فون واپس کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے بات کرنے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے، لیکن انہیں سیکرٹری کے دفتر میں آ کر ملاقات کرنے کا پیغام دیا گیا۔ سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ چونکہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے کیسز نہیں لگ رہے، اس لیے وہ اوپن کورٹ میں ہی بات کریں گے۔
بعد ازاں، وزیراعلیٰ نے عدالت کے روسٹرم پر جا کر بات کرنے کی کوشش کی، تاہم چیف جسٹس نے بات سنے بغیر چیمبر میں واپس چلے جانے کو ترجیح دی۔
سہیل آفریدی کی ہائی کورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر موبائل فون چھین لیا گیا








