بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی رنکو سنگھ فیملی ایمرجنسی پر ٹیم چھوڑ کر گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ اہم بیٹر رنکو سنگھ فیملی ایمرجنسی کے باعث ٹیم چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔
جمعرات کو زمبابوے کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے، اور گزشتہ روز ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیم پریکٹس سیشن میں بھی وہ شریک نہیں ہوئے۔
حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنکو سنگھ کی فارم متاثر کن نہیں رہی۔ گروپ مرحلے میں انہوں نے بالترتیب 6، 1، 11 اور 6 رنز بنائے، جن میں آخری دو اننگز میں وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کو 76 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور اس میچ میں رنکو کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔
ان کی غیر موجودگی میں بھارت کی ٹیم کے لیے متبادل آپشنز کے طور پر سنجو سیمسن اور اکشر پٹیل کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔