بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایپسٹین فائلز میں نام آنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی

اوسلو: ناروے کے سابق وزیرِ اعظم اور نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین تھوربیورن جیگ لینڈ کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق 75 سالہ سیاستدان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا نام مبینہ طور پر جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد ناروے کی پولیس نے اس ماہ ان کی رہائش گاہوں پر تلاشی بھی لی تھی۔
دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیگ لینڈ کے ایپسٹین کے ساتھ کئی برسوں سے روابط تھے اور انہیں غیر ملکی دوروں اور قیام کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔
تھوربیورن جیگ لینڈ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہے، جبکہ وہ کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
تا حال ناروے کے حکام کی جانب سے الزامات یا واقعے کی مکمل تفصیلات پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔