بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو جیل سے کہاں منتقل کیا جائے؟ اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
نجی میڈیا کے مطابق یہ درخواست توشہ خانہ فوجداری کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ رولز 2025 کے رول 35 چھ کے تحت دائر کی گئی ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو الشفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ علاوہ ازیں درخواست میں ان کے ذاتی معالجین تک رسائی اور فیملی کی موجودگی میں علاج کی سہولت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے تک ملتوی کر دی ہے۔