بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں موسم گرم ہونا شروع، درجہ حرارت میں اضافہ متوقع

کراچی میں اس سال سردیوں کا موسم مختصر رہا اور اب **محکمہ موسمیات** نے شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث دن کے وقت گرمی اور حدت محسوس کی جا سکتی ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت **35 ڈگری سینٹی گریڈ** تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ جمعرات اور جمعہ کو بالترتیب **34 اور 33 ڈگری** ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت تقریباً **20 ڈگری** سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔