پاکستان کے معروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام کے دوران اداکارہ زارا نور عباس اچانک رونے لگیں اور بعد ازاں پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔
سوشل میڈیا پر پروگرام کا ایک وائرل کلپ گردش کر رہا ہے، جس میں تابش ہاشمی نے ایک سوال پوچھا۔ سوال سنتے ہی زارا نور عباس خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور جذباتی ہو گئیں، جس کے بعد وہ پروگرام سے باہر چلی گئیں۔
وائرل کلپ پر صارفین کے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ نے اسے حیرت انگیز واقعہ قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے اسے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے کی جانے والی پبلسٹی اسٹنڈ قرار دیا۔ تاہم اصل حقیقت واضح نہیں ہو سکی۔ کچھ صارفین نے کمنٹس میں کہا کہ ممکن ہے اداکارہ نے میزبان کے ساتھ مذاق کیا ہو۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تابش ہاشمی نے اداکارہ سے پوچھا:”آپ کا وہ ڈرامہ ‘زیبائش’ جس سے آپ کو عالمی شہرت ملی، اور جس پر بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے ٹوئٹ کیا تھا، وہ کیا تھا؟”
یہ سوال سنتے ہی زارا نور عباس خاموش اور سنجیدہ ہو گئیں۔ تابش ہاشمی نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ کیا ہوا، خاموش کیوں ہیں؟ بعد ازاں اداکارہ نے کہا:”ہاں، انہوں نے ٹوئٹ کی تھی اور میرے کام کا مذاق اڑایا تھا، لیکن میں نہیں سمجھتی کہ یہ اتنا مزاحیہ تھا۔”
تابش ہاشمی نے جواب طلب کیا کہ کیا کہا تھا، لیکن زارا نور عباس نے کہا:”میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، اور آپ نے یہ سوال پوچھا ہی کیوں، میں نے تو منع کیا تھا کہ اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔”
چند لمحوں بعد اداکارہ جذباتی ہو گئیں اور رونے لگیں، جس کے بعد پروگرام ادھورا چھوڑ کر روانہ ہو گئیں۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے حیران کن اور دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔
تابش ہاشمی کے پروگرام میں اداکارہ زارا نور عباس رونے کے بعد پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں








