بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی اہم شخصیت عہدے سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث اپنی ایک اہم شخصیت کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پشاور کے نائب صدر شیر احمد کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے تصدیق کی کہ نائب صدر شیر احمد کو پارٹی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا۔