بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کی منظوری؛ ’ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ‘ پالیسی سے یکساں ترقی اور ڈسپلن کو فروغ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں یکساں ترقی اور ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لیے ’ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ، ون ڈیزائن‘ پالیسی کی منظوری دے دی۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کو انفرااسٹرکچر کی اسٹینڈرڈائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ صوبے کا انفرااسٹرکچر اب بکھری ہوئی تعمیرات کی صورت میں نہیں بلکہ یکساں معیار اور عالمی ڈیزائن کے مطابق ہوگا۔
اس پالیسی کے تحت پنجاب کی سڑکیں، اسکول، اسپتال اور بس اسٹاپز ’برانڈ پنجاب‘ کے سفیر بنیں گے۔ ہر شاہراہ، گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ ایک ہی عالمی ڈیزائن کے سانچے میں ڈھلیں گے، تاکہ ہر جگہ ایک جیسا معیار اور جمالیاتی حسن نظر آئے۔
اجلاس میں صوبے کے انفرااسٹرکچر کی مکمل بہتری کے لیے ایک خودمختار اتھارٹی قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا، جبکہ وزیرِ اعلیٰ نے اسٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔
مریم نواز نے اجلاس میں کہا: “پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا۔ ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے۔ لاہور سے راجن پور تک ہر گلی، ہر شاہراہ اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔ یکساں انفرااسٹرکچر اور روڈز کے فرنیچر سے شہر نہ صرف عملی بلکہ جمالیاتی طور پر بھی پرکشش بنے گا۔”
یہ اقدام صوبے میں ترقی کی رفتار بڑھانے اور شہری سہولیات کو معیار کے مطابق یکساں بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔