عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 5,185 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں: فی تولہ سونے کی قیمت 1,300 روپے بڑھ کر 541,262 روپے ہو گئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1,114 روپے اضافے کے ساتھ 464,044 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا: فی تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے بڑھ کر 9,554 روپے ہو گئی۔
فی دس گرام چاندی کی قیمت 230 روپے اضافے کے ساتھ 8,191 روپے پر پہنچ گئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھا روز اضافہ








