بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ‘بڑا جھوٹ’ قرار دے دیا

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی الزامات جو ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سے متعلق ہیں، محض بڑے جھوٹ پر مبنی ہیں۔
بقائی نے یہ بھی کہا کہ جنوری میں ہونے والے احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کے بارے میں امریکی دعوے بھی حقیقت کے منافی ہیں اور مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے دوسرے دورِ صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں ایران پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ: ایران مظاہرین کی پھانسیاں دے رہا ہے۔ ایران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچ سکتے ہیں۔ ایرانی میزائل یورپی ممالک اور امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ڈیل کی کوشش کر رہا ہے اور ان کا مقصد سفارت کاری کے ذریعے ایران کے نیوکلیئر ہتھیار نہ بنانے کے وعدے کو یقینی بنانا ہے۔
اس بیان کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ سفارتی چینلز پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔