بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رونتی کچے میں پولیس، رینجرز کا نجاتِ مہران آپریشن جاری

 

اوباڑو(نیوزڈیسک) رونتی کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ’’نجاتِ مہران‘‘ جاری ہے، سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مزید سات خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں دباؤ بڑھنے کے بعد مزید 7 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا ہے۔ سرنڈر کرنے والوں میں اصغر شر، عبدالطیف شر، مورشر، بڈوشر، نالی چگو شر، شبن شر اور ممتاز شر شامل ہیں پولیس کے مطابق یہ ملزمان قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔

پولیس حکام کےمطابق مشترکہ آپریشن کے دوران کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں کےکمانڈرراحب شرسمیت چھ خطرناک ڈاکوؤں نےسرنڈرکیا تھا۔ ایس ایس پی گھوٹکی انورکھیتران کا کہنا ہےکہ کچے کے علاقوں میں مکمل امن و امان کے قیام تک “نجاتِ مہران” آپریشن جاری رہے گا