لاہور(نیوزڈیسک) نیب لاہورنے عدالت سے درخواست کی ہے کہ چوہدری شوگرملزکی تفتیش بند کرنے کی منظوری دی جائے کیونکہ مریم نواز اور نوازشریف تفتیش میں کرپشن میں ملوث نہیں پائے گئے۔
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پرسماعت کی اورفریقین کونوٹس جاری کرکے کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کردی۔190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشری بی بیٰ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر۔
نیب کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے 4 فروری کے احکامات کی روشنی میں یہ درخواست دائرکی گئی ہے تاکہ تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری حاصل کی جا سکے۔عدالت نے سماعت کے دوران فریقین کو موقع دیا کہ وہ اپنی رائے پیش کریں، نیب کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس کی مزید کارروائی غیر ضروری ہے۔یہ پیشرفت سیاسی اور قانونی حلقوں میں اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے سابق وزیراعظم اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے خلاف نیب کی کارروائی کے مستقبل کا تعین ہو گا۔









