لاہور (نیوزڈیسک) 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا عمل یکم مارچ سے شروع کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے تفصیلات جاری کر دیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق 16 سال کے نوجوان ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر سکیں گے، تاہم 16 سال سے کم عمر افراد اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔
وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول کے لیے امیدوار کے پاس نادرا کا اسمارٹ کارڈ یا فارم ب ہونا لازم ہے، جبکہ والدین کی جانب سے تحریری رضامندی بھی درکار ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈرائیونگ پرمٹ پر 125 سی سی سے بڑی موٹرسائیکل، کار یا کمرشل گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔









