بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں سے اغوا ہونے والے تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد

بنوں میں اغوا کیے گئے تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں مل گئی ہیں، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ آپس میں سگے بھائی تھے۔ ایس ایچ او کینٹ بنوں کے مطابق تینوں بھائی نماز کے لیے سوکڑی حسن خیل گئے تھے کہ اچانک 10 سے 12 مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ بنوں پولیس کے مطابق تینوں بھائی سرکاری ملازمین تھے؛ سعید آختر کمشنر آفس میں، امجد خان پولیس میں جبکہ حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں۔ علاقے میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی ٹیمیں مشتبہ عناصر کی تلاش میں سرگرم ہیں تاکہ ایسے اقدامات کے ذمہ داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔