بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی نائب وزیر خارجہ کا ایران کو انتباہ: ٹرمپ کے بیانات کو سنجیدگی سے لیں

امریکی نائب وزیر خارجہ جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق بیانات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ فاکس نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری تنازع کے حل کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے اور امید ہے کہ ایرانی حکام آئندہ مذاکرات میں اس مؤقف کو سنجیدگی سے دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا کا مقصد سفارتی راستہ ہے، لیکن اس کے پاس دیگر تمام ممکنہ آپشنز بھی موجود ہیں۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران فی الوقت یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا، تاہم وہ اس صلاحیت کے حصول کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہ ہونے کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران بین البراعظمی میزائل تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس معاملے پر بات چیت سے گریز کر رہا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں متوقع ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کے راستے پر قائم ہیں، تاہم تمام ممکنہ آپشنز میز پر موجود ہیں تاکہ کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہیں۔