بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، جمشید کوارٹرز میں 6 ہزار مربع گز قبضہ واگزار

سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے جمشید کوارٹرز میں غیرقانونی قبضہ شدہ جائیدادیں واگزار کرائیں۔
کارروائی کے دوران وفاقی حکومت کی ملکیتی 2 جائیدادیں، جن کی مجموعی قیمت 3 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے، قبضہ میں سے آزاد کروا لی گئیں۔ واگزار کرائی گئی جائیدادوں میں ایک ایمینیٹی پلاٹ سہوانی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور دوسری کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ کے نام پر تھیں۔
واگزار کرائی گئی جائیدادوں کا رقبہ بالترتیب 2 ہزار 350 اور 4 ہزار مربع گز ہے، اور یہ غیر قانونی قبضے میں قابل اعتراض ٹائیٹل دستاویزات کی بنیاد پر پائی گئی تھیں۔ جائیدادیں واگزار کرائے جانے کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ نے انہیں سیل کر دیا ہے۔
یہ کارروائی ملک میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف جاری حکومتی اقدامات کا حصہ ہے اور اس سے ملکیتی جائیدادوں کی حفاظت اور شفافیت میں اضافہ متوقع ہے۔