بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علیمہ خان کا پارٹی قیادت پر غصہ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور ذاتی معالجین تک رسائی کے معاملے پر پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان پارٹی قیادت پر غصے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق 14 فروری کو بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان سے رابطہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹرز کے نام طے کر دیے گئے ہیں اور انہیں جیل بھیجنے کا امکان ہے۔ علیمہ خان نے اس منصوبے کی مخالفت کی اور بانی کو اسپتال منتقل کرنے پر زور دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان سپریم کورٹ کے دھرنے کے دوران تمام معاملات سے باخبر رہیں اور مرکزی قائدین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ ایک اور رابطے میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت بانی کو اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہے، لیکن علیمہ خان نے قاسم زمان پر اعتراض کیا اور مسلسل ڈاکٹر نوشیروان برکی پر اصرار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو کانفرنس کال کے ذریعے مرکزی قائدین کے ساتھ مشورے میں شامل کیا گیا، جس کے باوجود پارٹی قیادت کی رائے تھی کہ علیمہ خان کے طرز عمل کی وجہ سے بانی کو اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔
مزید بتایا گیا کہ اسپیکر ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی مسلسل پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے، جبکہ سہیل آفریدی ذاتی طور پر بانی کے علاج کے سلسلے میں متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہے۔