بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عینا آصف کی عمر اور شناختی کارڈ کا انکشاف

پاکستان کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے رمضان اسپیشل پروگرام میں اپنی عمر اور شناختی کارڈ کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے میزبان فیصل قریشی کے سوال پر بتایا کہ وہ ابھی کم عمر ہیں اور ان کا شناختی کارڈ بننے میں تقریباً نو ماہ باقی ہیں۔ عینا نے کہا کہ لوگ اکثر ان سے کہتے ہیں کہ اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کریں، لیکن جب وہ پہلے اپنی عمر کے مطابق کردار کرتی تھیں تو بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ بڑی لگتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے ثابت کیا کہ مشکل اور چیلنجنگ کردار بھی بخوبی نبھا سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی عمر کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ عینا حقیقت میں 21 یا 22 سال کی ہیں، جبکہ کچھ افراد یہ تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر وہ واقعی 18 سال سے کم ہیں تو ان کا کام چائلڈ لیبر کے زمرے میں آ سکتا ہے اور اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔
عینا آصف کی یہ گفتگو ان کے مداحوں کے لیے دلچسپ اور ان کی اداکاری کے حوالے سے مزید تجسس پیدا کرنے والی ثابت ہوئی ہے۔