پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کے سلسلے کو تیز کر دیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں کے دوران لاہور اور دیگر اضلاع میں کل 250 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران تقریباً 6 ہزار 139 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جن میں سے 28 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
آپریشنز کے دوران پولیس نے شر پسند و ملک دشمن عناصر کے قبضے سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، 11 ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ کے سیفٹی فیوز وائر بھی برآمد کیے۔
مزید برآں، صوبے بھر میں اضافی 2 ہزار 545 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 509 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان سے 1 کلاشنکوف، 9 رائفلز، 35 پستول، 4 بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور کارروائیاں تیزی سے جاری رہیں گی تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی ہر قسم کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔
پنجاب میں 5 دن میں 250 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 28 جرائم پیشہ افراد گرفتار








