بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین: ایران کی صورتحال پر گہری نظر، بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ایران میں جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسائل حل ہوں۔
بیجنگ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ چین عالمی سطح پر دھمکیوں اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور ایران کے جائز حقوق، مفادات اور قومی استحکام کے تحفظ میں ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین ایک ذمہ دار عالمی کھلاڑی کے طور پر اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔