ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان اہم مقابلہ جاری ہے، جہاں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
احمد آباد میں کھیلے جا رہے گروپ ون کے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد ویسٹ انڈین بیٹرز نے میدان سنبھال لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن کے لحاظ سے خاصی اہمیت رکھتا ہے۔
اس سے قبل سُپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 107 رنز سے واضح شکست دی تھی، جبکہ جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے ہرا کر اپنی پوزیشن مضبوط کی تھی۔
فی الحال ویسٹ انڈیز 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ جنوبی افریقا بھی 2 پوائنٹس رکھتا ہے لیکن کم نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اس دلچسپ مقابلے پر مرکوز ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سُپر ایٹ: ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کا آغاز








