جنیوا(ویب ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا،یہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں،جن میں دونوں ممالک کے وفود براہِ راست نہیں بلکہ ثالثوں کے ذریعے رابطے میں ہیں۔
ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو ایک تحریری مسودہ پیش کر دیا،مسودے میں ایران نےسات سال تک یورینیم کی افزودگی معطل کرنے کی تجویز دی،جبکہ یورینیم کی افزودگی کی سطح 60 فیصد سے کم کر کے 3.6 فیصد تک لانے کی پیشکش بھی کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ افزودہ یورینیم کو بیرونِ ملک منتقل نہیں کرے گا۔









