برطانیہ: جامع مسجد مانچسٹر حملے کا ایک اورمشکوک شخص گرفتار
لندن (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی شب نماز تراویح کے موقع پر ایک شخص کلہاڑی لے کر مسجد میں داخل ہوا تھا۔
بعدازاں نمازیوں نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کو طلب کیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔
مانچسٹر سے پولیس کے مطابق ملزم سے خطرناک ہتھیار اور کلاس بی کی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔
اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل جان ویبسٹر کے مطابق پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔
مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ویسٹ کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشکوک شخص کے مسجد میں داخلے کے وقت تقریباً 2 ہزار نمازی تراویح ادا کر رہے تھے۔









