بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزارت اطلاعات

پشاور(نیوز ڈیسک)وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا فوری اور مؤثر جواب دیا جارہا ہے۔پاک۔افغان سرحد پر کشیدگی، خیبر پختونخوا کے مختلف سیکٹرز میں جوابی کارروائی۔چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں بھرپور ردِعمل دیا جارہا ہے۔ افغان فورسز کو بھاری نقصان، متعدد چوکیاں اور سازوسامان تباہ ہو کر رہ گیا۔ پاکستان کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔سیکیورٹی فورسز الرٹ، سرحدی علاقوں میں صورتحال پر گہری نظربلااشتعال کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہاہے۔