جذبۂ حب الوطنی سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا مؤثر اور منظم انداز میں جواب دیتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران جوانوں نے بلند حوصلے اور مکمل تیاری کے ساتھ دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
پاکستان نے اس جارحیت کے جواب میں اپنی دفاعی حکمتِ عملی کے تحت بھرپور فوجی صلاحیت بروئے کار لائی۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ، آرٹلری فائر پاور اور کواڈ کاپٹرز سمیت جدید وسائل کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹیں اور ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کی خودمختاری و سلامتی کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ قوم کو یقین ہے کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر لمحہ چوکس اور مستعد ہیں۔
دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری نمایاں








