بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک افغان کشیدگی: اقوام متحدہ کی تشویش، تحمل اور عالمی قانون کی پاسداری پر زور

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون، بالخصوص بین الاقوامی انسانی قانون، کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔
بیان میں اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ کشیدگی کے موجودہ ماحول میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ نے دونوں فریقین سے اپیل کی کہ وہ تحمل، ذمہ داری اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں تاکہ مزید جانی نقصان اور عدم استحکام سے بچا جا سکے۔
حالیہ دنوں میں پاک افغان سرحد پر جھڑپوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث عالمی برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے سفارتی ذرائع اور مکالمہ ہی دیرپا حل کی جانب لے جا سکتے ہیں۔