بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کابل اور اسلام آباد کو مذاکرات کی دعوت: تہران کی ثالثی کی پیشکش

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات بات چیت اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت حل کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور اسلامی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے، لہٰذا یہ وقت کشیدگی بڑھانے کے بجائے تحمل اور مکالمے کو ترجیح دینے کا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ حالات کو مزید بگاڑنے کے بجائے سفارتی ذرائع اختیار کریں۔
عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعمیری مکالمے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد کی بحالی اور تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن سفارتی مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے واقعات پر خطے اور عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے، اور مختلف ممالک تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دے رہے ہیں۔